ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار اسمبلی میں جے شری رام کا نعرہ لگایا گیا

بہار اسمبلی میں جے شری رام کا نعرہ لگایا گیا

Thu, 10 Mar 2022 20:44:36    S.O. News Service

پٹنہ 10مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کی شاندار برتری کے بعد جمعرات کو بہار اسمبلی میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے خوشی کا اظہار کیا۔سیکولرنتیش سرکارمیں ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعدبی جے پی ایم ایل اے نے جئے شری رام اور جئے بھولے ناتھ کے نعرے لگائے۔

تاہم آر جے ڈی ایم ایل اے نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ ایوان میں صرف بھولے ناتھ کا مندر بننا چاہیے۔ آر جے ڈی ایم ایل اے کے اعتراض کے بعد اسمبلی کے اسپیکر وجے سنہا نے کہا کہ ہر شخص کے اندر ایک مندر ہوتا ہے، الگ مندر بنانے کی کیا ضرورت ہے۔

اسپیکر نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو تسلی دی، پھر وقفہ سوالات شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران بھی یوپی میں جیت کا اثر بی جے پی ممبران اسمبلی پر نظر آیا۔ یوپی میں رجحانات میں اضافہ کے بعد بی جے پی کے ممبران اسمبلی پریشان نظر آئے۔


Share: